فاطمۃ الزھراء {سلام اللہ علیھا}ُ خصوصی شمارہ کا رسم اجراء:
سخن تاریخ ویب ساَئٹ گروہ خبر: امّ ابیھا حضرت فاطمۃ الزھراء {سلام اللہ علیھا} کی ولادت با سعادت کے موقع پر ۲۰ جمادی الثانی مطابق یکم مئی ۲۰۱۳ کو آپ کے نام گرامی سے منسوب، "فاطمۃ الزھراء {سلام اللہ علیھا} خصوصی" کو سخن تاریخ ویب سائٹ پر نشر اور اجراء کیا گیا۔
"فاطمۃ الزھراء {سلام اللہ علیھا} خصوصی شمارہ" کے ایڈیٹر سید علی رضا عالمی نے اس مجلّہ کے مضامین کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا: یہ خصوصی شمارہ پانچ مختلف حصوں پر مشتمل ھے: تھیسس، انٹرویو، مقالات، تبصرہ کتب اور حضرت فاطمۃ الزھراء {سلام اللہ علیھا} سے متعلق ھونے والے کاموں کا تعارف۔
تاریخ تشیع میں پی اچ ڈی کے طالب عالم علی رضا عالمی نے کہا: تھیسس سے مخصوص حصہ میں مختلف یونیورسٹیوں میں جناب فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کے بارے میں لکھی جانے والی تقریبا بیس تھیسس کا خلاصہ اور مختصر تعارف قارئین کے لئے پیش کیا گیا ھے۔
عالمی نے مزید کہا: انٹرویو سے متعلق حصہ دو انٹرویو پر مشتمل ھے کہ جو ڈاکٹر محمد اللہ اکبری سے حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کی سیرت اور شخصیت کے بارے میں لئے گئے ھیں۔
مقالات سے مخصوص حصہ میں مجتمع آموزش عالی امام خمینی کے تاریخ ڈپارٹمنٹ کے اعضاء، اساتذہ اور دیگر مولفین کے مقالات بھی شامل ہیں، اس بات کی طرف کرتے ھوئے انہوں نے مزید کہا: اس حصہ میں جناب فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تیس سے زیادہ مقالات پیش کئے گئے ھیں۔
تبصرہ کتب کے حوالے سے عالمی نے کہا: اس خصوصی شمارہ میں حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا کے بارے میں مرجع شناسی اور کتاب شناسی کے حوالے سے چند کتابوں پر تبصرہ بھی کیا گیا ھے۔
انہوں نے اس خصوصی شمارہ کے آخری حصہ کے بارے میں بتاتے ھوئے کہا: تعارف سے متعلق حصہ میں، دانش نامہ فاطمی، کتاب خانہ تخصصی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا اور دو سافٹ ویئر"ریحانہ" اور"شاخ طوبی" کا قارئین کرام کے لئے تعارف اور ان کے بارے میں وضاحت پیش کی گئی ہے۔
آخر میں سید علی رضا عالمی نے اس خصوصی شمارہ کے لئے ویب سائٹ کے اراکین کی اجتماعی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ھوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ یہ کوشش حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا اور ائمہ طاہرین علیھم السلام کی خوشنودی کا ذریعہ اور اہل علم و دانش اور ھماری ویب سائت کے قارئین کے لئے مورد استفادہ قرار پا سکے۔
نیز قابل توجہ ھے کہ سخن تاریخ کے یوم تاسیس ۴ اگست ۲۰۱۲ سے اب تک مرسل اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ، امام رضا علیہ السلام، امام جواد علیہ السلام، غدیر خم، امام صادق علیہ السلام، امام عسکری علیہ السلام، محرم اور یوم تاریخ کے خصوصی شماروں کا اس ویب سائٹ پر اجراء کیا جا چکا ہے۔ "حضرت فاطمۃ الزھراء سلام علیھا خصوصی شمارہ" اس سائٹ کا نواں خصوصی شمارہ ہے۔
اختتام خبر//
علی اللہ اکبری، ۹ اپریل ۲۰۱۳